اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ نمل خاور نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ کسی انسان کو بھی حقیر نہ سمجھنے کا درس دیا۔ اداکارہ نے اپنے والد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جب وہ سب بہن بھائی چھوٹے تھے تو ان کے والد ہمیشہ ایک شعر کا ایک مصرعہ سنایا کرتے تھے کہ ’’پھرتا ہے زمانے میں خدا روپ بدل کر، آدم کے کسی روپ کی تحقیر نہ کرنا، جس کا مطلب ہم سمجھ نہیں پاتے تھے ، پھر اپنے والد کو ہمیشہ لوگوں کے ساتھ شفقت اور عاجزی سے پیش آتے دیکھ کر ہمیں اس شعر کے مطلب کا اندازہ ہوا اور انہوں نے کبھی اپنے والد کو کسی انسان پر غصہ اور تذلیل کرتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آج وہ جو بھی ہیں اپنے والد کی وجہ سے ہیں اور انہوں نے زندگی میں اخلاقیات ، اقدار اور سالمیت کی اہمیت جس طرح انہیں سکھائی ، وہ اس پر ان کی شکر گزار ہیں ۔