زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام فیصل آباد میں نئے پراپرٹی منصوبے ستارہ آئیکون ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے فیصل آباد میں نئے پراپرٹی منصوبے ستارہ آئیکون ٹاور کو لانچ کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ تقریب میں ستارہ ہائٹس کے ڈائریکٹر چوہدری طاہر اقبال ، ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران عباسی، فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لطیف نظر پراجیکٹ ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس مظہر عباس اور زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ سنٹرل مظفر مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ زمین ڈاٹ کام کے سینئر نمائندے اور ستارہ آئیکون ٹاور کی اعلیٰ انتظامیہ بھی شریک ہوئی۔

 ستارہ آئیکون ٹاور
ستارہ آئیکون ٹاور اپنی تعمیر کے بعد شہر کی سب سے بلند عمارت ہوگی۔ اس میں چار زیریں منازل برائے پارکنگ ہونگی جبکہ یہ کل بائیس منزلہ عمارت ہوگی جس میں لگژری اپارٹمنٹس اور دکانیں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اس میں فوڈ کورٹ اور چھت پر سوئمنگ پول سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد سے بھی منظور شدہ ہے ۔ اپنی لوکیشن اور آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کے باعث یہ تعمیراتی منصوبہ سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوگا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام فیصل آباد جیسے اہم شہر میں نیا منصوبہ متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس شہر میں مزید ایسے منصوبے بھی سامنے لائیں گے جن میں اگر سرمایہ کاری کی جائے تو منافع ہو اور اگر بعد از تکمیل وہاں رہائش اختیار کی جائے تو فخر اور سکون محسوس ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کے بڑے اور اہم شہروں میں سے ہے اور یہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان بھر کی پراپرٹی مارکیٹ میں جدت اور نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں اور اس منصوبے سے زمین ڈاٹ کام فیصل آباد کی مارکیٹ میں بھی نئی جہتیں متعارف کروائے گا ۔

اس موقع پر ستارہ ہائٹس کے ڈائریکٹر عمار طلعت نے کہا کہ فیصل آباد کی پراپرٹی مارکیٹ پاکستان کی اہم ترین پراپرٹی مارکیٹس میں سے ایک ہے ۔ یہاں پراپرٹی کی مانگ موجود ہے اور خریدار بھی منفرد اور جدید منصوبوں میں دلچسپی لیتا ہے ،لہٰذا فیصل آباد کی مارکیٹ میں نئے منصوبے متعارف کروانے کا یہ درست وقت ہے اور ہم نے زمین ڈاٹ کام کی خدمات لیتے ہوئے ستارہ آئیکون ٹاورز کو متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ستارہ ہائٹس پاکستان کا ایک نامور اور قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ ادارہ ہے، ستارہ ہائٹس کی جانب سے مستقبل میں زمین ڈاٹ کام کے اشتراک سے ایسے ہی مزید منصوبے بھی متعارف کروائے جائیں گے۔