زرعی مشینری وآلات

زرعی مشینری وآلات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 120 فیصد اضافہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)زرعی مشینری وآلات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر120 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات پر82 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 120 فیصدزیادہ ہے،

مالی سال 2023 کی اسی مدت میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات پر37 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مئی میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات کاحجم 13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 13 ملین ڈالرتھا۔