اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں بدھ کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ان سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔
اس موقع پر نیب ہیڈکوارٹر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے 28 سوالات کے جوابات جمع کروائے۔ مراد علی شاہ نے دوران تفتیش ایک بار پھر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوائد وضوابط کے تحت سندھ روشن پروگرام منصوبہ کے فنڈز مختص کئے اور کوئی غلط کام نہیں کیا، منصوبہ کی منظوری کیلئے اختیارات کا کوئی غلط استعمال نہیں کیا۔
نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سند ھ کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لگتا ہے ملزمان کو فائدہ پہچانے کیلئے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی ایک ہوتی ہے، 7 دستخط کیساتھ اصل رپورٹ آج بھی محکمہ داخلہ کے پاس موجود ہے۔
سندھ پروگرام میں کو ئی غلط کا م نہیں کیا نیب سے درخواست کی تھی کہ ایک ماہ کا وقت دیا جا ئے 17جو ن کو اسمبلی میں بجٹ پیش کر نا تھا اس لیے وقت مانگا تھا عزیر بلوچ کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا، رینجرز نے 90 روز عزیر بلوچ کو ریمانڈ پر رکھا، جے آئی ٹی کے سربراہ نے رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کرائی، 7 دستخط کیساتھ اصل جے آئی ٹی رپورٹ آج بھی محکمہ داخلہ کے پاس ہے جے آئی ٹی صرف ایک ہوتی ہے عدالت میں بھی وہی جمع کرائی گئی عدالت نے سربمہر جے آئی ٹی پڑھی اور پھر ہمیں واپس کر دی علی زیدی کو کوئی گیٹ پر چیزیں دے جاتا ہے جو وہ لے آتے ہیں،
جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نام تھے علی زیدی نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، موٹر سائیکل پر کوئی آیا اور ان کے چوکیدار کو رپورٹ دے کر چلا گیا، لگتا ہے یہ ملزمان کی حمایت کے چکر میں ہیں، غیر دستخط شدہ جے آئی ٹی رپورٹ پڑھی گئی، علی زیدی کی جے آئی ٹی سامنے لانے پر ہم پر سیاسی دباو آیا، اب یہ بتاتے ہیں کہ 3 جے آئی ٹیز ہیں، جے آئی ٹی ایک ہوتی ہے، علی زیدی کی جے آئی ٹی میں سی آئی ڈی لکھا ہے، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں سی آئی ڈی نہیں سی ٹی ڈی لکھا ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا علی زیدی جو بات کرتے ہیں اس پر بھروسہ مشکل ہے علی زیدی کو کوئی گیٹ پر چیزیں دے جاتا ہے جو وہ لے آتے ہیں علی زیدی نے جتنی غیر ذمے داری دکھا ئی ایسے تو کو ئی راہ چلتا بھی نہیں کرتا ، بغیر تصدیق کے ایک وفاقی وزیر کو یہ چیزیں زیب نہیں دیتیں مجھے وزیراعظم نے نہیں بتا یا کہ علی زیدی سے ملا ہو ں علی زیدی کی باتوں پر بھروسہ کر مشکل ہے مگر وفاقی حکومت سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔