عبد الرزاق داد 138

روس نے 11جون 2021سے پاکستان سے چاول کی درآمد کی اجازت دی ہے ،رزاق داد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داد نے کہا ہے کہ روس نے 11 جون 2021 سے پاکستان سے چاول کی درآمد کی اجازت دی ہے ۔ اپنے بیان میں ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت ،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،ڈی پی پی اور ماسکو میں کمرشل قونصلر کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں چار فرموں کو چاول برآمد کی اجازت دی گئی ہے، ڈی پی پی اور روس کی اتھارٹیز کے مابین تعاون کے باعث مزید فرموں کو اجازت ملنے کے امکاث روشن ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں