رمضان المبارک

رواں ما لی سال کے دوران9 ما ہ کے دورا ن ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی درآمدات میں 14فیصد کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)رواں ما لی سال کے دوران9 ما ہ کے دورا ن ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی درآمدات میں 14فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق رواں ما لی سال کے ابتدائی 9مہینوں کے دورا ن ٹیکسٹا ئل گروپ کی درآمدات میں 14فیصد کمی ہو ئی ہے،جولا ئی 2022سے ما رچ 2023تک درآمدات کی مالیت تین ارب ایک کروڑ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2021تا مارچ 2022تین ارب پچا س کروڑ ڈالر کی درآمدات ہو ئی تھیں،

محکمہ شماریات کے اعداد وشما ر کے مطا بق رواں ما لی سال کے دوران سنتھیٹک فا ئبر کی امپورٹ میں 36فیصد اور سنتھیٹک اینڈ آرٹیفشل سلک یارن کی امپو رٹ میں 31فیصد کمی ہوئی جبکہ وارن کلا تھنگ کی درآمدات بھی گزشتہ برس کی نسبت 16فیصد کم رہیں،اس کے برعکس خا م کا ٹن کی درآمدات کی ما لیت میں 16فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا اور جولا ئی 2022ء تا ما رچ 2023ء ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی خا م کا ٹن امپو رٹ کی گئی جو گزشتہ برس کے مقا بلے میں 19کروڑ ڈا لر زائد ہے۔