لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ ڈانس ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنے کیلئے بڑی محنت درکار ہے،جس طرح اداکار کو اداکاری پر مہارت ہوتی ہے اسی طرح ایک اچھی پرفارمر کو ڈانس پر بھی عبور ہونا چاہیے اس کیلئے ماہر استاد کی خدمات کے ساتھ ڈانس ریہرسل کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے جن اساتذہ سے رقص کی تربیت حاصل کی ہے وہ اپنے فن میں بھرپور مہارت کے حامل ہیں ۔ڈرامہ بینوں کی جانب سے داد ملنے پر مزید لگن اور جذبے سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے ۔