پارلیمنٹرین

دوسروں کو تلقین کرنےوالے پارلیمنٹرین خود پلازمہ دینے سے کترانے لگے

شہباز اکمل جندران۔۔۔
پارلیمنٹرین
ملک میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سیاستدان اور پارلیمنٹرین صحت یابی کے بعد معاشرے میں مثال بننے اور کووڈ 19 سے متاثرہ دیگر مریضوں کو پلازمہ دینے سے کنی کترانے لگے ہیں۔

پاکستان میں سینٹ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل پارلیمنٹ قریب ساڑھے 11 سو اراکین پر مشتمل ہے جبکہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینز کی ایک تہائی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہے۔

ایسے میں کووڈ سے صحتیاب ہونے والے اراکین دوسرے مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں پلازمہ دے سکتے ہیں۔لیکن پاکستانی سیاستدان اور اراکین پارلیمنٹ پلازمہ عطیہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کے اہم سیاستدانوں اور اراکین پارلیمنٹ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر۔لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف۔گورنر سندھ عمران اسماعیل۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید۔صو بآئی وزیر سندھ سعید غنی۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق۔سابق صوبائی وزیر کے پی کے عنائت اللہ خان۔ایم این اے فرخ حبیب۔شاہدہ اختر۔عظمی قادری اور سینیٹر ثنا جمالی کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور بعدازاں صحتیاب ہوگئے۔

تاہم پلازمہ عطیہ کرنے کو کوئی بھی سیاستدان تیار نہیں ہے