قومی کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ

دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ کل ہوگا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کا پہلے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ پیر کو ہوگا، کورونا ٹیسٹ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوں گے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، دوسرے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ 25 جون کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواڈ 28 جون کی صبح خصوصی طیارے سے مانچسٹر روانہ ہو گا، پاکستان اسکواڈ ڈربی یا وورسٹرز شائر میں پندرہ روز کا قرنطینہ مکمل کرے گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گا، سیریز شیڈول اور قرنطینہ کے وینیو کا باقاعدہ اعلان اگلے دو یا تین روز میں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔