شہبازگل

دودھ کے دھلے شریفوں کی کرپشن عالمی سطح پرمشہور ہے، شہبازگل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ وہ دودھ کے دھلے ‘شریف‘ ہیں جن کی کرپشن کے قصیدے عالمی سطح پرمشہور ہیں۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور شریف خاندان کا نام نہ آئے۔ پاناما سے لیکر ڈیلی میل، سسلین مافیا سے لیکر پینٹ ہاوس تک کہاں کہاں انکے لوٹ مار کا ذکر نہیں؟ اسٹیٹ بینک سے 140 ملین ڈالر کے قرضے لیے جو کبھی واپس نہیں کیے۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کی اگر کوئی تصویر چھپی ہے تو وہ آف شور کمپنیوں کی فہرست میں چوروں لٹیروں کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج چینی اور گندم کی بات کرنے والے ہی اس مافیا کے سرغنہ ہیں، بطور وزیراعظم، شریف شوگر ملز کو چینی سبسڈی سے 60 ملین ڈالرز کا منافع پہنچای, امریکا اور کینیڈا سے گندم امپورٹ کانٹریکٹ میں 58 ملین ڈالر کمائے