خیابان امین رائیونڈ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج۔
شہری کثیر تعداد میں بینرز لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔
علاقے میں بجلی کی اور پانی کی بندش سے بھی شدید پریشان ہیں، خیابان امین علاقہ مکین
علاقے میں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں،علاقہ مکین
ایڈووکیٹ نور مہر،سید محسن شیرازی،ارجمند واسطی،شاہ فرید مترواور بڑی تعداد میں دیگر مکینوں کا کہنا تھا کہ حکومت خیابان امین پر بالکل توجہ نہیں دے رہی۔
یہاں واٹر فلٹر تک نہیں لگایا گیا،سرکاری پانی بوند بوند آتا ہے،جبکہ بارش میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
سوسائٹی میں سکیورٹی یا کوئی انتظام نہیں ہے۔
مکینوں کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پ4 چھوڑ دیا گیا ہے۔
حکومت اسلام آباد میں تو مندر بنارہی ہے لیکن خیابان امین میں مسجد نہیں بنائی جارہی۔