خوشخبری۔پاکستان میں کووڈ 19 کی میڈیسن تیار ۔پہلا مریض ہسپتال سے ڈسچارج ہوگیا

شہباز اکمل جندران ۔۔

ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میدان مار لیا۔کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے IVIG میتھڈ کے تحت تیار کردہ میڈیسن سے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے گئے۔
ڈاو یونیورسٹی
نئی میڈیسن ک استعمال کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔میڈیسن استعمال کرنے والی کورونا کی پہلی مریضہ صحتیاب ہوکر گھر چلی گئی۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تالیاں بجا کر مریضہ کو رخصت کیا گیا۔جبکہ اس موقع پر مریض اور اس کے اہل خانہ بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

ہسپتال سے ڈسچارج

ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جانوروں میں کامیاب ٹرائل کے بعد ، گذشتہ ہفتے COVID19 کے مریضوں کے IVIG طریقے سے کلینیکل ٹرائل شروع کیے تھے۔

ابتدائی طور پر محض دو مریضوں کو میڈیسن دی گئی۔ اور پہلازیر علاج مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسرا مریض اگلے ہفتے ہوگا۔

نئی میڈیسن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے پر مزید مریضوں کا علاج جلد شروع کیا جارہا ہے ۔