داخلوں کا آغاز

خزاں سیمسٹرکے داخلوں کا آغاز 15جولائی سے ہو گا،انچارج ریجنل دائریکٹر اے آئی او یو

اٹک(رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انچارج ریجنل دائریکٹر آفتاب احمد اعوان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خزاں سیمسٹرکے داخلوں کا آغاز 15جولائی سے ہو گا۔

پہلے حصے میں میٹرک ، انٹر میڈیٹ پرو گرامز، ایم فل،پی ایچ ڈی اور بی ایس چار سالہ کے داخلے شامل ہیں۔ تمام پرو گرامز کے داخلہ فارم ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہونگے۔ میٹرک ، انٹر میڈیٹ پرو گرامز کے داخلہ فارم 4 ستمبر تک جبکہ ایم اے ، ایم ایس سی ، بی ایس چار سالہ پرو گرامز (فیس ٹو فیس) اور ایم فل،پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم 19اگست تک وصول کیے جائے گے۔

مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی ویب سائت www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس اٹک (057-9316418 ) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔