قمر زمان کائرہ

خان کے پاس الزامات اور ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں‘قمر زمان کائرہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران فاشسٹ اور پاپولسٹ سیاست کر رہے ہیں جو ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عمران خان کے پاس الزامات اور ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں ۔وہ ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہوہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی سیکرٹریز اطلاعات سے وڈیولنک پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی، ملک عثمان ،ذوہیب بٹ بھی اجلاس میں شریک موجود تھے۔قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات ہورہی ہے۔

حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف قومی سطح پر جلد اے پی سی منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔اس اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ نے وکلا کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی ۔