کوویڈ19ٹیسٹ

حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔ پیر کو پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں،تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔

دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔