شفقت محمود

حکومت عوام کی طاقت سے بنی ، عوام کی طاقت سے ہی قائم رہے گی ، شفقت محمود

اسلا آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مو لا نا فضل الرحمان آصف علی زرداری سمیت جس سے چائیں ملیں حکومت کہیں نہیں جارہی ، حکومت عوام کی طاقت سے بنی عوام کی طاقت سے ہی قائم رہے گی ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے ہفتہ کے روز اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جما عتوں کا اتحاد پاکستانی سیاست کا کلچر ہے حکومت عوام کی طاقت سے بنی عوام کی طاقت سے قائم رہے گی پی ٹی آئی کی حکومت اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ءکے میلے کپڑوں سے متعلق شیخ رشید کا بیا ن درست ہے اختلا فات ہر پارٹی میں ہو تے ہیں انھیں پا رٹی کے اندر ہی حل کر نا چاہیے کیو نکہ باقی سب تماشا دیکھنے والے ہو تے ہیں ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان آصف علی زرداری ، شہباز شریف سمیت جس سے چائیں ملا قاتیں کر یں حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں حکومت اپنی مدت پو ری کر یگی عمران خان پر عوام کو اعتماد ہے مو لا نا فضل الرحمان کی ملا قاتوں کا مقصد روزانہ خبر بنا نا ہے اس سے آگے کچھ نہیں کر سکتے