تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ سرگرمیوں کے ثبوت نہیں ملے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہیکہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں گولی کا بھی کوئی سراخ موجود نہیں ہے۔
٭