کراچی (رپورٹنگ آن لائن)جے ایس بینک ،اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی روزگار اور ری فنانس اسکیم کے تحت ایس ایم ای اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2020تک جے ایس بینک نے10.8بلین قرض کی منظوری دی ،جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تنخواہیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
واضح رہے کہ 10 اپریل 2020 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنڈ فراہم کرنے کے لئے دوبارہ فنانس اسکیم متعارف کرائی تھی ،جس کے تحت ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے پر آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔
اس اسکیم کے تحت 19 جون 2020 تک 1.1 ملین ملازمتوں کی بچت ہوئی۔ اس اسکیم کو مزید 3 ماہ کے لئے بڑھادیا گیاہے۔