نفیسہ شاہ

جے آئی ٹی رپورٹ میں صرف ایک شخص کا نام ہے وہ وزیر اعظم ہے ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں عالمگیر خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں صرف ایک شخص کا نام ہے وہ وزیر اعظم ہے ،ابراج گروپ سے کون ملتا رہا کون فنڈنگ لیتا رہا کسی کی ر شتہ داری ہے وہ وزیر اعظم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن رکن کے ریمارکس پر حکومتی ارکان کا احتجاج،شور شرابا ،پی آئی اے کو حکومت نے تباہ کر دیا ہے ،اتحاد ایئر لائن کی پروازیں چل رہی ہیں ،وزیر درست ہیں تو ایوی ایشن کے لوگ استعفیٰ دیں یہ ٹھیک ہیں تو پھر وزیر مستعفی ہو ،آج پائلٹ گراونڈ ہوئے کل انجینئرز گراونڈ ہونگے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ ملک کے ساتھ غداری ہے۔ احتساب نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ علی نوازاعوان نے کہاکہ پی آئی اے پر وہ بات کر رہے ہیں ،جن میں ایک پارٹی نے جہاز اغواء کیا ،دوسری پارٹی نے جہاز بیچ دیا۔