جعفر بن یار
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین و افسران کا سب سے بڑا مسئلہ تنخواہوں میں اضافہ ہے ،،دیگر محکموں کی نسبت جیل ملازمین و افسران کی تنخواہوں بہت کم ہیں،،،
حکومت کی جانب سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں ہر سال بڑھا دی جاتی ہیں،،،جبکہ سب سے زیادہ ڈیوٹی کرنے والے جیل ملازمین کی نہ تو تنخواہیں بڑھتی ہیں اور نہ ہی الاؤنس دئیے جا رہے ہیں
آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاھد سلیم بیگ کی کوششوں سے جیل ملازمین کے الاؤنس کے لئے سمری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے منظوری دے دی ہے،،،
الاؤنسز کے حوالے سے سمری منظوری کے بعد وزیر جیل جات جات پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے،وزیر جیل سمری خود سیکرٹری فنانس اور پھر وزیر اعلی کو پیش کریں گے