برلن (رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کو کورونا وائرس کے نقصانات سے نکالنے کے لیے مزید مالی ذمہ داریاں اٹھا سکتا ہے۔ یورپی اخبار سے بات چیت میں چانسلر میرکل نے کہا کہ ایسا کرنا جرمنی کے مفاد میں ہے۔
میرکل کے مطابق جرمنی ایک بہتر پوزیشن میں ہے اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کو مالی معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے لیے جو اچھا ہے وہ ہمارے لیے بھی اچھا ہے۔ یورپی یونین کی ششماہی صدارت یکم جولائی سے جرمنی کے پاس ہوگی۔