نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی، سابق نائب صدر خود کو جِل بائیڈن کا شوہر کہنے کے بجائے جوبائیڈن کا شوہر کہہ بیٹھے، تاہم منہ سے الفاظ غلط ادا ہونے کے باوجود صدرٹرمپ کے مقابلے میں انکی مقبولیت اب بھی زیادہ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 77برس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی ، اسے نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے منعقد کیا تھا، تقریب کی میزبان نے بائیڈن کا تعارف کراتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ جل بائیڈن خود بھی اسی ایسوسی ایشن کی رکن رہی ہیں۔
بائیڈن اسکرین پر آئے تو اپنی بیوی کا نام لے کر یہ کہنے کی بجائے کہ وہ جل بائیڈن کے شوہر ہیں، یہ کہہ دیا کہ وہ جو بائیڈن کے شوہر ہیں، انہیں زبان پھسلنے کا احساس تک نہ ہوا اورغلطی درست نہ کی۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت اڑتیس جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد ہے۔