جاپانی کار ساز اداروں

جاپانی کار ساز اداروں کی گلوبل سیل میں مئی کے دوران 38 فیصد کمی

ٹوکیو(رپورٹنگ آن لائن) جاپانی کار ساز اداروں کی گلوبل سیل میں مئی کے دوران 38 فیصد کمی آئی ہے،مئی رواں سال کا مسلسل تیسرا مہینہ ہے جو عالمی سطح پر جاپانی کاروں کی طلب میں کمی ظاہر کر رہا ہے جس کی بڑی وجہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔

جاپان کے سات بڑے کار ساز اداروں کی مئی کے دوران کل 10لاکھ 47 ہزار گاڑیاں فروخت ہو سکیں جو کہ سال قبل کے مئی کے مقابلے میں 20لاکھ 38ہزار یونٹس کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں جاپانی کار ساز اداروں کی فروخت کی شرح50 فیصدکم رہی اور پیداوار میں بھی 55 فیصد کمی آئی،اسی طرح مئی میں ان آٹو میکرز کی گلوبل پروڈکشن بھی 62 فیصد سے 918,974 یونٹس کم رہی۔