لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے ایک بار پھر حکومت سے تھیٹرز کی بندش کے فیصل
ے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایس او پیز طے کرے.
اس پر سو فیصد عملدرآمد کی تحریری گارنٹی دینے کیلئے تیار ہیں ،حکومت سرمایہ کاروں کو متنفر کرنے کی بجائے،
ان سے مشاورت کرے ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ حکومت کو باربار اپیلیں کر چکے ہیں.
کہ دیگر تمام کاروبار کھولنے کی طرح تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ۔
ملک میں فضائی آپریشن بحال ہے ،ٹرانسپورٹ سمیت ہر طرح کا کاروبار رواں دواں ہے پھر تھیٹرز اور سینما گھروں کی بندش کا فیصلہ
سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ تھیٹرز کے ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کرے .
اور عید الاضحی کیلئے ایس او پیز بنائے جائیں جس پر ہم سو فیصد عملدرآمد کی گارنٹی دینے کے لئے تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بندش کا دورانیہ مزید طویل ہوا تو پھر تھیٹر کی بحالی کیلئے کئی سال درکار ہوں گے۔