پیرس (رپورٹنگ آن لائن )فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ لیبیا کے مسئلے میں مداخلت کرنے والی سب سے بڑی طاقت ترکی ہے۔ انہوں نے واضح کیاہے کہ لیبیا کی سرزمین پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار ترکی ہے۔ ترکی کو لیبیا میں سنگین جرائم کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انقرہ کو لیبیا میں اپنی پالیسی کی وضاحت کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو لیبیا میں اجرتی جنگجو بھیجنا پڑوسی ممالک اور یورپ کے لیے متعدد خطرات کا باعث ہے۔