مائیک پومپیو

ترکی استنبول میں واقع آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل نہ کرے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر زوردیا ہے،

کہ وہ استنبول میں واقع تاریخی مگر سابق کیتھڈرل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل نہ کریں اور اس کو لوگوں کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ترکی کی حکومت پر زوردیتے ہیں،

کہ وہ آیا صوفیہ کو بدستور ایک عجائب گھر ہی برقرار رہنے دے۔

وہ جمہوریہ ترکی کی متنوع تاریخ اور مختلف عقائد کی روایات کے احترام کے لیے ایک مثال کے طور پر اس کیتھڈرل کو موجودہ شکل میں برقرار رہنے دے۔

ان سے پہلے دنیا کی آرتھوڈکس عیسائی برادری کے روحانی پیشوا نے منگل کے روز خبردار کیا تھا،

کہ استنبول میں چھٹی صدی کے تعمیر شدہ آیا صوفیہ کی دوبارہ مسجد میں تبدیلی تقسیم کے بیج بونے کے مترادف ہوگی۔

دنیا بھر کے قریبا تیس کروڑ آرتھوڈکس عیسائیوں کے روحانی پیشوا ایکومینیکل پیٹریاک بارتھو لومیو نے ایک بیان میں کہا تھا ،

کہ آیا صوفیہ کی مسجد میں تبدیلی سے دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں عیسائیوں کو شدید مایوسی ہوگی۔

پیٹریاک بارتھو لومیو استنبول ہی میں ہوتے ہیں۔