لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے،جائزکاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا‘کوروناکاپھیلاو روکنے کیلئے متاثرہ علاقے سیل کئے،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربازاراورمارکیٹس بندکردیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کوعلاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،
وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین کومسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے،جائزکاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کوروناکاپھیلاو روکنے کیلئے متاثرہ علاقے سیل کئے،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربازاراورمارکیٹس بندکردیں گے۔