بھارت

بھارت نے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پی ایس ایل کی منسوخی کی شرط رکھ دی

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دعویٰ کیا ہے،

کہ ایشیا کپ کی میزبانی کی خاطر پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 ملتوی کرتا ہے تو بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کی جگہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی سفارش کی ہے۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا،

کہ بھارتی ٹیم رواں سال اکتوبر نومبر میں ایشیا کپ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

بھارتی عہدیدار کے مطابق رواں سال ایشیا کپ سے متعلق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا جو بیان ہے ،

وہ ہمارے مطابق نہیں ہے اور ہماری ٹیم ایشیا کپ نہیں کھیلے گی۔

بھارتی عہدیدار کے مطابق اگر پی سی بی اگلے سال پی ایس ایل ملتوی کرسکتا ہے .

تو بھارتی ٹیم اس عرصے میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوگی .

بصورت دیگر ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ یہ ہمارے لیے ناممکن ہے۔