شہباز شریف

بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو ٹیلیفون ،چیئرمین پی پی نے شریف برادران کی صحت بارے دریافت کیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

بلاول بھٹو کی جانب سے کئے گئے رابطے میں شہباز شریف اوران کے بڑے بھائی نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا گیا۔شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے آگاہی حاصل کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنمائوںنے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا اور اس ضمن میں ابتدائی مشاورت بھی کی گئی ۔