اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی اپنی سزاں کو روکنے کیلئے دباﺅ بڑھا رہے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ شاید اس طرح اسٹیبلشمنٹ یا حکومت دبا ﺅ میں آئے گی، ان کے سارے گناہ معاف ہوں گے اور انہیں وزیراعظم ہاﺅس لایا جائے گا مگر یہ دن گزر چکے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا بانی پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں کے پیچھے نہ چھپیں، وہ اب اس سسٹم کا حصہ ہیں کسی قسم کی بلیک میلنگ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف سیاست دانوں اور ارکان کو نشانہ نہ بنایا جائے، توہین عدالت کا قانون پوری دنیا میں ختم ہوچکا ہے اس کی زد میں صرف سیاست دان ہی کیوں آتے ہیں؟ ۔