ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں”دھیان افسروں” کی شامت ، لک آفٹر چارج پر کام والوں کی تفصیلات طلب

لک آفٹر چارج

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ای ٹی او کا عہدہ گریڈ 17 کا ہے۔ تاہم محکمے میں بڑی تعداد ایسے افسروں کی ہے جو گریڈ 16 میں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ہیں تاہم وہ لک آفٹر چارج پر بطور ای ٹی او گریڈ 17 میں کام کررہے ہیں۔

سینئر عہدوں پر جونئیر افسروں کی تعیناتی سے کئی ایک مسائل پیدا ہونے لگے ہیں۔جن میں سب سے اہم مسئلہ قانونی اہلیت کا ہے۔

1974کے سول سرونٹ ایکٹ اور سول سرونٹ رولز میں لک آفٹر چارج کی قانونی گنجائش موجود ہے نہ ہی “لک آفٹر” کا لفظ درج ہے۔

ایسے میں ماورائے قانون اقدامات محکمے کے لئے ایسے مسائل پیدا کرسکتے ہیں جن سے محکمے کی ساکھ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

لک آفٹر جیسے ماورائے قانون چارج میں تعینات ہونے والے افسر کے پاس محض نگرانی کا اختیار ہوتا ہے۔ فیصلہ سازی کا اختیار کا اختیار ہوتا ہے نہ ہی وہ کسی قسم آرڈر جاری کرسکتا ہے۔

حالانکہ پراپرٹی ٹیکس۔ایکسائزڈیوٹی، پرمٹس و لائسنسوں کے اجرا۔موٹر رجسٹریشن۔تفریح ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس جیسے معاملات میں آرڈر درکار ہوتے ہیں۔جو لک آفٹر چارج میں قانونا” ناممکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اے ای ٹی اوز کی بڑی تعداد لک آفٹر چارج پر ای ٹی او کے مکمل اختیارات انجوائے کررہی ہے ۔جس سے نہ صرف وہ افسر خود بلکہ ان کےفیصلوں کی توثیق کرنے والے ڈائیریکٹر اور دیگرافسر بھی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز کے سٹاف میں شامل بعض اہلکار اور محکمے کے ہیڈ آفس میں کام کرنے والے ایک ای ٹی او،جونئیر افسروں کو سینئر عہدوں پر لک آفٹر چارج دلانے میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔اور اس سلسلے میں سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرکے قانون پر مزید سوالیہ نشانات ثبت کر دیا جاتا ہے۔

تاہم صوبائی حکومت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے ایسے تمام افسروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جو لک آفٹر چارج پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب وجیہ اللہ کندی کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ قانون میں لک آفٹر چارج کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے تاہم بعض اوقات ڈی پی سی میں نا گزیر تاخیر اور او پی ایس کے تکنیکی مسائل کے باعث ہنگامی طور پر ایسے اقدامات اٹھانا پڑتے ہیں۔

تاہم اس امر کا خیال رکھا جاتا ہے کہ سینئر موسٹ اہلکاروں کو ہی تعینات کیا جاتا ہے۔
صوبائی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ آفس سے لک آفٹر چارج پر فرائض انجام دینے والے تمام افسروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔جس کے بعد مزید اقدامات کئے جائنگے۔