پیرس (رپورٹنگ آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایفل ٹاور کوشہریوں اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا تاہم اب صورتحال بہتر ہونے پر تین ماہ کے وقفے کے بعد جمعرات سے ایفل ٹاور کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے، جنگ عظیم دوم کے بعد سے یہ پہلا مواقع ہے کہ پیرس کے اس تاریخی علامت کوبند کیا گیا تھا۔
فرانیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایفل ٹاور کے منتظمین کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی انتظامات اپنا نے کے بعد صرف سیڑھیوں کے ذریعے 324 میٹر اونچے (1,062 فٹ) ٹاور تک جا سکیں گے اس کے علاوہ زائرین کو ٹاور کی دوسری منزل سے زیادہ اونچی منزل پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، اور ہرشخص کے لیے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک لازمی ہوگا۔