لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ندا یاسر نے کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اہل خانہ ، عزیز و اقارب ،دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں کی بدولت صحتیاب ہوئی ہوں ۔
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سب سے یہی کہوں گی کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا لیکن دوسری جانب احتیاط انتہائی لازم ہے ۔ایس اوز پیز کے مطابق ماسک ،گلوز کا استعمال اورسماجی فاصلہ بہت ضروری ہے اور اس کے ساتھ بار بار ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم خود کورونا وائرس سے محفوظ رکھ کر نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں اور سب کو اسی سوچ کوا پنی ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔