انگلینڈ کیخلاف سیریز

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بھرپور تیاریوں میں مصروف

ووسٹر (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بھرپور تیاریوں میں مصروف رہی، جمعرات کو بھی قومی کرکٹرز نے صبح کے سیشن میں تین گھنٹے سے زائد نیٹس پر ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ بھی ٹی وی پر دیکھا۔جمعرات کو پلیئرز نے صبح نیٹس کا رخ کیا۔ ابتدائی ایکسرسائز کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف گروپس میں تین نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ جبکہ سائیڈ لائن پر کیچنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے جاب اسپیسفک ٹریننگ کی۔ بولرز اور بیٹسمینوں نے اپنے اپنے شعبے میں تیاریوں میں حصہ لیا۔ شام کے وقت کرکٹرز نے جم سیشن میں حصہ لیا۔پہلے سیشن کے بعد دوپہر میں پلیرز نے کھانے کے وقت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ بھی دیکھا تاکہ گیند کے بیہیویر کا اندازہ ہوسکے۔