لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گلوکارہ نرمل شاہ نے کہا ہے کہ میں پاکستانی میڈیا کی بڑی مشکور ہوں جنہوں نے میری امریکہ سے وطن واپسی کیلئے بہت کاوشیں کی اور میں اس محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نرمل شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور انٹر نیشنل فلائٹس بند ہونے کے باعث میں امریکہ میں محصور ہو گئی تھی اور جس طرح میں نے وہاں چار ماہ کا عرصہ گزارا ہے میں یا میرا رب جانتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اپیل پر میرے لئے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے میری وطن واپسی ممکن ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ مشکل میں پاکستانی فنکاروں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔