غزہ (رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عوام پر زور دیا ہے ،
کہ وہ امریکا اور بعض عرب ممالک کی سازش سے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا،
کہ امریکا، اسرائیل اور بعض عرب ممالک ملک کرفلسطینی قوم کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
اس سازش کا مقصد فلسطینی قوم کو ارض فلسطین سے نکال باہرکرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دھوکے باز صہیونی دشمن اور اس کی پشت پر کھڑا امریکی مجرم
اور بعض عرب ممالک فلسطینی قوم کے خلاف ایک نئی سازش تیار کررہے ہیں۔
یہ سازش فلسطینی قوم، ارض فلسطین اور زندہ ضمیر انسانوں کے خلاف ہے۔
اسرائیل وادی اردن اور غرب اردن کوفلسطینی قوم سے خالی صرف صہیونیوں کی سرزمین بنانا چاہتا ہے۔
اس سازش کا مقصد فلسطینی قوم کو ان کے وطن سے محروم کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہ امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کی ملی بھگت سے تیار کی جانے والی سازش کا مقصد فلسطینی قوم سے اس کا وطن غصب کرنا ہے۔
اس سازش کا آغاز 1948 کی النکبہ سے ہوا اور1994 میں اوسلو معاہدے کے المیہ اس کاحصہ ہے۔