اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کا ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقہ ضلع ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے قوم کے جری سپوت میجر بابر خان کو خراج عقیدت پیش کیا، سیکیورٹی فورسز اور میجر بابر خان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر قوم کے بہادر سپوت نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی قیمتی جان کی قربانی دی ہے، ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی عوام بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ملک سے دہشتگری کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم کے بہادر سپوتوں نے ملک اور قوم کی سلامتی کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، دہشتگرد دشمن کے ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کی افواج اور عوام دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہے، دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف قوم اور سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔اسپیکر نے اللہ تعالی سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے کی دعا کی ۔