کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کے پھیلاؤاور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے۔ 17 مارچ سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا، فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا۔