میاں نعمان کبیر

اسٹیٹ بنک ری فنانس سکیم سے زیادہ سے زیادہ کاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچایا جائے : میاں نعمان کبیر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے زوم ایپ (آن لائن) کے ذریعے پیاف ممبران کے اسٹیٹ بینک ری فنانس سکیم سے متعلقہ مسائل بارے سننے اور اور انکو ٹیک اپ کرنے پر اسٹیٹ بینک افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی جاری کردہ تمام ری فنانس سکیم کے طریقہ کارکو آسان اور سہل بنایا جائے اور تمام کمرشل بینکوں کو سختی سے ہدایات جاری کی جائیں کو وہ اسٹیٹ بینک کی کی ہدایات پر عمل کریں اور جائز درخواست دہندگان کو انکار مت کریں۔

آن لائن میٹنگ میں چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر کے علاوہ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، ندیم قریشی، شمیم اختر ، عاصم انعام مگوں، شہریار شفقت، حبیب خان سیکرٹری پیاف عبد الصبور اور پیاف ممبران کی کثیر تعداد شریک تھی۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے چیف منیجر اور ڈپٹی چیف منیجر اور دیگر افسران شامل تھے ۔

چیئرمین پیاف نے کوویڈ 19 کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اسٹیٹ بینک کے ذریعہ اعلان کردہ مختلف اسکیموں اور سہولیات کی تعریف کی۔ تاہم انہوں نے کہا ابھی تک اکثر افراد کو اس سکیم پر رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔