اسلامی بینکاری

اسلامی بینکاری کی صنعت کے قبل از ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 7 ارب روپے اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کے قبل از ٹیکس منافع میں 7 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے لئے شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 21 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2019ء کے اسی عرصہ میں اسلامک بینکنگ کی ملکی صنعت کو 14 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ کی اثاثہ جات اور ایکویٹی پر منافع کی بالترتتیب 2.5 فیصد اور 36.7 فیصد رہی ہے۔