مانانوالہ(رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ احتساب ضرور مگر صاف اور شفاف ہونا چاہیے،
احتساب جہانگیر ترین ، شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ، شہباز شریف سمیت سب کا ہونا چاہیے، جب تک ادارے آزاد نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کر سکے گا نیب کو غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے اور ملک لوٹنے والوں کا بلا امتیاز ا حتساب ہونا چاہیے تاکہ نیب ایک مظبوط ادارہ بن سکے عدالت عالیہ کے فیصلے سے میں سرخروں ہو کر نکلا ہوں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی میرا ضمیر مطئمن ہے حلقہ کی عوام کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ جن کی دعاوں سے اللہ تعالی نے سچ کی فتح کی
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے ن لیگ بھی تھے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بعد عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے اور 300 یونٹ والے صارفین سے بھی سبسڈی کا حق چھین کر 50 یونٹ تک محدود کرکے عوام پر بجلی کا ڈراون گرانے کی تیاری کر رہی ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی
تبدیلی سرکار نے عوام کو تبدیلی کا چقمہ دے کر ووٹ حاصل کرکے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا صرف یوٹرن لینے کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لیئے سلیکٹٹڈ وزیراعظم عمران نیازی مصروف عمل ہیں ملکی سٹرکچر اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے ہر طرف افراتفری اور انار کی پھیلا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام اصلیت جان چکی ہے
اب نااہل حکومت کی وجہ سے تمام ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں مگر حکومت سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے ریاست مدینہ کے دعویدار نام نہاد حکمران ملک کو یہود و کفار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیئے اسلام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں