لاہور( رپورٹنگ آن لائن )فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آج زندگی کے جس مقام پر ہوں.
اس میں بہت سے لوگوں کی رہنمائی اور سپورٹ شامل ہے اور میں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ،
کراچی سے لاہور تک کے سفر میں قدم قدم پر جن لوگوں نے میری رہنمائی کی اور میرا ہاتھ تھاما ان کی قدر اورعزت آج
بھی میرے دل میں ہے اور وہ جہاں بھی ملتے ہیں میں انہیں جھک کر ملتا ہوں ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے چار دہائیوں سے خدمات سر انجا م دے رہا ہوں .
اور جب تک خدا کی ذات نے ہمت دی کام کرتا رہوں گا۔ میں نے نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا.
اور ایک ڈرامہ سیریل سے مجھے مقبولیت ملی لیکن مجھے حقیقی پہچان بڑی سکرین سے ملی ۔
فلم انڈسٹری میں اپنے وقت کی تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میرا زیادہ کام بابرہ شریف کے ساتھ پسند کیا گیا ۔