اسلام آباد(رپورٹںگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے رسل نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رﺅف کو 107میٹر کا چھکا لگادیا،میجر لیگ کرکٹ میں آندرے رسل لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز جبکہ حارث رﺅف سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے ہیں،اس میچ میں اننگ کے آخری اوور میں آندرے رسل نے حارث رﺅف کی گیند پر 107میٹر کا چھکا لگایا،میچ کے کمنٹیٹرز نے آندرے رسل کے شاندار شاٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خوب تعریف کی،اس اونچے اور زوردار شاٹ کی ویڈیو بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے،واضح رہے کہ اس میچ میں حارث رﺅف کی ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
Load/Hide Comments