اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے 5جولائی یوم سیاہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آمر نے پہلی منتخب عوامی جمہوری حکومت پر شب خون مارا،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے جمہوری سفر کو روک کر ملک کو کئی صدیاں پیچھے دکھیل دیا گیا ،
آج جمہوریت پسند آئین کی حکمرانی اور بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ثابت قدم رہنے کا عہد کرینگے،چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آمر کی باقیات کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی،
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈےکی تکمیل کی خاطر اندرونی آلہ کاروں نے حقیقی سیاسی قیادت کا کردار ختم کیا، ملک کو انتہا پسندی دہشت گردی فرقہ وارایت کے بیج بو کر بین لاقوامی سازشون کا گڑھ بنا دیا گیا