لندن (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن میں سپورٹ کرنے کے لئے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون نے احسان مانی سے رابطہ کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کیسابق صدر ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الیکشن میں سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے، کیمرون نے آئی سی سی کے چیئرمین کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،ڈیو کیمرون کو ویسٹ انڈیز بورڈ کی حمایت حاصل نہیں ہے، سابق صدر انفرادی حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
احسان مانی آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے لیے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ،آئی سی سی الیکشن کا طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔دوسری جانب آئی سی سی کی سربراہی کے لیے انگلینڈ کے کولن گریوز اور بھارت کے سارو گنگولی کا نام بھی سامنےآچکا ہے۔